جمعرات 6 فروری 2025 - 10:45
ماہ شعبانیہ کے مبارک موقع پر سیکڑوں قیدیوں کی سزاؤوں کی معافی یا تخفیف کی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منظوری

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید مبعث، ماہ شعبان المعظم اور انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے تین ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا میں معافی، تخفیف یا تبدیلی کی منظوری دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید مبعث، ماہ شعبان المعظم اور انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے تین ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا میں معافی، تخفیف یا تبدیلی کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب کو ایک خط میں درخواست کی تھی کہ ان بابرکت ایام کی مناسبت سے ۳۱۲۶ قیدیوں کی سزاؤں میں نرمی کی جائے۔ ان قیدیوں کا تعلق عمومی اور انقلابی عدالتوں، مسلح افواج کی عدالتی تنظیم اور تعزیرات حکومتی کے تحت مختلف مقدمات سے ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کی اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے ان قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف، معافی یا تبدیلی کا حکم جاری کر دیا۔ اس اقدام کو سماجی انصاف اور اسلامی روایات کے مطابق رحمت و درگزر کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha