۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
رہبر انقلاب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قریب تین ہزار سزا یافتہ لوگوں کی سزائيں معاف یا کم کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قریب تین ہزار سزا یافتہ لوگوں کی سزائيں معاف یا کم کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔

سزاؤں کی یہ معافی یا تخفیف کی تجویز رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی آمد کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسے رہبر انقلاب نے منظور کر لیا۔

عدلیہ کے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامی کو لکھے خط میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عمومی عدالتوں، انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا یافتہ 2887 افراد کی سزا معاف کرنے، ان میں کمی یا انھیں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .