۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
اراک

حوزہ/ حجت الاسلام میر مہدی نے کہا: بندگیٔ خدا تمام اقدار سے بڑھ کر ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بھی اعلیٰ ترین مقام بندگیٔ خدا ہے، جب تک انسان میں بندگیٔ خدا نہ ہو اس وقت تک اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اراک سے نامہ نگار کے مطابق، مدرسہ علمیہ امام خمینی (رح) کے مدیر حجت الاسلام میر مہدی نے مدرسہ علمیہ الزہرا (س) اراک میں ہفتہ وحدت اور ولادت رسول اللہ (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: بندگیٔ خدا تمام اقدار سے بڑھ کر ہے۔ جب تک انسان میں بندگیٔ خدا نہ ہو اس وقت تک اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: خداوند متعال نے اپنی تخلیق کا شاہکار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ مبارک میں رکھا ہے اور ان کے لئے بھی اعلیٰ ترین مقام بندگیٔ خدا ہے۔

حجت الاسلام میر مہدی نے مزید کہا: بدقسمتی سے آج معاشرہ کی اقدار بدل چکی ہیں اور اکثر لوگ روحانی و معنوی مقامات کی تلاش میں نہیں ہیں حتی بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اصلا "بندگی" پر ہی یقین نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسان کامل کا بہترین نمونہ ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کے حسنات اور اعمال صالحہ کی طرف بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (رح) کے مدیر نے مزید کہا: کفار نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جتنے بھی نقصانات پہنچائے لیکن انہوں نے کبھی ان کے لئے بددعا نہیں کی اور حتی ان کی ہدایت کے لئے مسلسل دعائیں مانگیں۔ یہی ان کا "خُلقِ عظیم" ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .