حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدرسہ علمیہ تخصصی فاطمہ الزہرا (س) اصفہان کے مجلسِ امناء کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین رضا فراہینی نے مدرسہ علمیہ تخصصی فاطمہ الزہرا (س) اصفہان کی ضیافت افطار میں سورۂ قدر کی ابتدائی آیات اور رمضان کی شب ہائے قدر کی اہمیت کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا: انسان نے دنیا میں آنے سے پہلے اللہ سے بندگی کا عہد کیا، مگر شہوات اور مادی رغبتیں اسے یادِ خدا سے غافل کرسکتی ہیں اور رمضان کی مبارک راتیں بالخصوص شب ہای قدر اس عہد کی تجدید کا خاص موقع ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین فراہینی نے کہا: ان مبارک راتوں میں خدا کے برگزیدہ بندے اس کی خصوصی عنایات کے مستحق بنتے ہیں اور اہلِ دین ان مخصوص اعمال کے ذریعے بہت سے معنوی حجابات دور کرکے بصیرتِ الٰہی تک پہنچتے ہیں۔
اس حوزوی استاد نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: شب و روزِ جمعہ میں 100 مرتبہ سورہ قدر کی تلاوت اور ذکرِ یونسیہ کی مداومت بہت سی معنوی رکاوٹوں کے ازالے میں بہت مؤثر شمار ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ