۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر مراسم طلیعه حضور در مدرسه علمیه فاطمة الزهرا (س) سلماس

حوزہ/ امام علی علیہ السلام: اے کمیل لوگ تین طرح کے ہوتے ہیں: عالم ربانی، نجات کے لیے کوشاں، اور کیڑے مکوڑے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آذربایجان غربی/حجت الاسلام حبیب فتاحی نے مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے طلاب کے حضور یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کے زمانے میں اس کائنات میں ہر چیز کو تول کر اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہا کہ: امام علی علیہ السلام نے کمیل ابن زیاد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اے کمیل لوگ تین طرح کے ہوتے ہیں: پہلا گروہ ان کا ہے جو بلندیوں کی چوٹی پر پہنچ کر عالم ربانی، اور اپنے پروردگار سے مرتبط ہوگئے، دوسرا گروہ ان لوگوں کا ہے جو اپنی نجات کے لیے کوشاں ہیں، اور تیسرا گروہ ان معمولی کیڑوں مکوڑوں کا ہے کہ جو اسیر ہوا ہوس ہوتے ہیں اور جن کی کوئی قدر و منزلت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ: علمی مدارس میں عالم ربانی پلتے ہیں جو معاشرے کے فکری پیشوا اور رہنما ہوتے ہیں جن کے اختیار میں وہ خزانہ ہوتا ہے کہ جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اسلامی ثقافت جیسی عمارت کو بخوبی تعمیر کر سکتے ہیں۔

سلماس کے مدرسہ علمیہ امام علی علیہ السّلام کے مدیر نے کہا کہ: جنہوں نے انتظار کے گہرے معانی کو بخوبی درک کیا ہے اور جنہوں نے اختر تابناک کے ظہور کے انتظار میں اپنی آنکھیں بچھا رکھی ہیں انہیں علمی مدارس کے علاوہ کسی اور جگہ سے ایسے علماء اور نابغین کی امید نہیں ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ: بلاشبہ جامع طالبعلم کی پرورش اور ان کی کامیابی کے لئے مشقتیں برداشت کرنا اختر تابناک کے ظہور کو نزدیک کرنے کا زینہ ہیں۔

اس جلسے کے اختتام میں سلماس کے مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اساتید کی تعظیم و تجلیل کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .