۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نائین

حوزہ/ ایران کے دینی تعلیمات کے مرکز میں مہدویت انسٹیٹیوٹ کے استاد نے طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا:خوش بختی کا راستہ صرف دین داری ہے اور ہر انسان راستے کے انتخاب میں خود مختار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں مہدویت انسٹیٹیوٹ کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی نے شہر نائین میں مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا میں مہدویت کے موضوع پر نشست سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا: انسان کا آخرت اور ابدی زندگی میں مقام اس کے اعمال کی بنیاد پر ہوگا۔

مہدویت انسٹیٹیوٹ کے استاد نے دنیا اور آخرت کی زندگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا :دنیا آخرت کے لئے ماں کے رحم کی طرح ہے اور دنیا میں دینی احکام کو انجام دے کر انسان کی روح بہشت کے لئے آمادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے مہدویت کو اسلام کی اساس و بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا: جو شخص منتظر امام زمان(عج) نہیں ہے اس کے پاس ایمان بھی نہیں ہے اور منتظر وہ شخص ہے جو مہدویت کے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ امام کی معرفت بھی رکھتا ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .