۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
انسان با اراده می تواند به معرفت برسد

حوزہ / ایران کے شہر فامنین کے امام جمعہ نے دینی طلباء کے ساتھ اخلاقی موضوع پر ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: جب ہم کسی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں تو اہلبیت علیہم السّلام ہماری مدد کرتے ہیں تاکہ ہم بیدار ہوں اور اسلام کے اہداف کے راستے میں قدم اٹھائیں تو اس وقت زندگی میں ہر چیز ہمارے لئے لذت بخش ہو جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین رضا مصباح نے شہر فامنین کے مدرسہ علمیہ الزہرا سلام اللہ علیہا میں دینی طالبات سے منعقدہ ایک اخلاقی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے جہان کو خلق کیا تاکہ تمام چیزیں انسان کی خدمت میں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: اہل بیت علیہم السلام کی پیروی انسان کی سعادت اور خوش بختی کا باعث ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رضا مصباح نے کہا: ہم خدا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بہترین چیز جو انسان کو درست راستے پر لگا دے اور بہترین اہداف کی راہ ہموار کرے؛ وہ ہمیں عطا کرے اور اس طرح ہماری معرفت میں اضافہ ہوگا۔

شہر فامنین کے امام جمعہ نے کہا: جب ہم کسی تشویش میں مبتلا ہوتے ہیں تو اہل بیت علیہم السلام ہماری مدد کرتے ہیں تاکہ ہم بیدار ہو جائیں اور اسلام کے اہداف کے رستے میں قدم اٹھائیں۔ اس وقت زندگی میں ہر چیز ہمارے لئے لذت بخش ہو جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .