۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ ماہ ربیع الاول میں ھفتہ وحدت منانے کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور وحدت کو فروغ دینا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی زیر صدارت مدرسہ رسول اکرم ڈیرہ اللہ یار میں صوبائی شوری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی کے ایام ولادت باسعادت عشق رسول اور اتباع رسول کے اظہار کے دن ہیں۔ سیرت مصطفٰی پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ھفتہ وحدت منانے کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور وحدت کو فروغ دینا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر ہفتہ وحدت کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے پروگرامز منعقد کرے گی۔

صوبائی شوری کا اجلاس قرآن مجید کے تلاوت سے آغاز کیا گیا اجلاس میں مختلف اضلاع نے شرکت کی جس میں ضلع نصیر آباد ضلع جعفر آباد ضلع جعفر آباد 2 ضلع سبی ضلع صوبحت پور ضلع جھل مگسی ضلع حب لسبیلہ ضلع کچھی بولان ضلع کوئٹہ ضلع کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن سمیت اپنی تنظیمی فعالیت یونٹس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی صوبائی کابینہ کے اراکین نے بھی اپنی اپنی رپورٹ پیش کی آخر میں دعا امام زمان علیہ السلام سے برخاست ہوئی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .