۲۸ آبان ۱۴۰۳ |۱۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 18, 2024
استاد کشکولی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے مدرس اخلاق نے اصفہان کے مدرسہ علمیہ حضرت فاطمہ محدث اصفہان کے طلباء کو دئے گئے درسِ اخلاق کے دوران "ذکر" کے مفہوم کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عمل کو خدا کے ساتھ ارتباط قائم کرنے کا کلیدی عنصر قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی اصفہان سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدرس اخلاق حجت الاسلام و المسلمین کریم کشکولی نے مدرسہ علمیہ حضرت فاطمہ محدث اصفہان کے طلباء کو دئے گئے درسِ اخلاق کے دوران "ذکر" کے مفہوم کو اچھی طرح سمجھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: "ذکر" خدا کے ساتھ ارتباط قائم کرنے کا کلیدی عنصر قرار پاتا ہے۔

انہوں نے کہا: اس راستے پر چلنے کے لیے ہمیں محاسبه، مراقبه و مشارطه کے ساتھ ساتھ مضبوط ارادہ کی بھی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام کریم کشکولی نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سبحان اللہ کے ذکر کے ساتھ 120 مرتبہ معراج پر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے "حمد" کو کئی بار دہرایا یہاں تک کہ آپ "احمد" بن گئے۔

انہوں نے مزید کہا: حمد کے معنی شکر، ستائش اور عبادت کے بیان ہوئے ہیں۔ حمد کا مطلب ہے ہم جہاں بھی جاتے ہیں اور جس چیز کے بھی گرد گھومتے ہیں وہ سب خدا کے لیے ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .