حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا (س) فاطمہ الزہرا (س) کی مدیرہ، محترمہ فاطمہ ابراہیمیان نے یزد میں حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ رمضان کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ کے بہترین مہینوں میں سے ایک ہے، جس میں روزہ دار کا ہر لمحہ عبادت شمار ہوتا ہے کیونکہ اس مہینے میں اللہ کی رحمت کے دروازے کھلے ہوتے ہیں۔
انہوں نے افطار کرانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم (ص) نے مومنین کو افطار کرانے کی ترغیب دی ہے، چاہے وہ ایک کھجور یا پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ ہو، لہٰذا روزہ داروں کی میزبانی اور افطاری کرانا ایک مستحب عمل ہے جس پر دینِ اسلام میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اس کے بے شمار فضائل بیان کیے گئے ہیں۔
محترمہ ابراہیمیان نے مزید کہا کہ افطاری اور روزہ داروں کی میزبانی کا مقصد صرف روزہ داروں کو خوش کرنا نہیں بلکہ اس سے مومنین کے درمیان محبت، اتحاد اور یکجہتی کو بھی فروغ ملتا ہے۔
آپ کا تبصرہ