ہفتہ 29 مارچ 2025 - 07:31
میرپوربٹھورو : عالمی یوم القدس اور سندھ کے پانی پر پابندی کے خلاف احتجاج

حوزہ/ مظلوم، چاہے وہ یہودی ہو یا کافر، اس کی حمایت کرنا لازم ہے، اور ظالم، چاہے وہ اپنے ہی دین سے تعلق رکھنے والا کیوں نہ ہو، اس کی مخالفت کرنا ہر باضمیر انسان کا فریضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میرپور بٹھورو میں عالمی یوم القدس کے موقع پر امام رضا فاؤنڈیشن، مجلس وحدت مسلمین اور خوجہ شیعہ اثنا عشریہ جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زاہد حسین زاہدی اور ڈاکٹر محبوب خوجہ نے حضرت علیؑ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم، چاہے وہ یہودی ہو یا کافر، اس کی حمایت کرنا لازم ہے، اور ظالم، چاہے وہ اپنے ہی دین سے تعلق رکھنے والا کیوں نہ ہو، اس کی مخالفت کرنا ہر باضمیر انسان کا فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پانی پر متنازع کینال بنا کر پابندی لگانا یزیدی طرزِ عمل ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز