حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرمان: امام جمعہ کوهبنان، حجت الاسلام حسن ایزدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ حضرت علیؑ کا رویہ لوگوں کے ساتھ نرم، باوقار، متواضع اور صبر و تحمل سے بھرپور تھا۔ وہ کسی کی بے عزتی نہیں کرتے تھے، اس لیے مومنین کو چاہیے کہ ان کے اخلاق اور طرزِ زندگی کو اپنی زندگی کا نمونہ بنائیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ رمضان المبارک میں قرآن کی تلاوت کا اہتمام کریں، کیونکہ یہ کتاب بشارت، نصیحت، خوشخبری اور بہترین روحانی نعمت ہے۔
امام جمعہ نے مزید کہا کہ روزہ رکھنا، دعا کرنا، قرآن کی تلاوت، صدقہ دینا، اللہ سے راز و نیاز کرنا اور قرض حسنہ کے فروغ کے ذریعے اپنی روحانی ترقی کی کوشش کریں۔
انہوں نے اس موقع پر یومِ شہداء اور امام خمینیؒ کے فرمان کے تحت بنیادِ شہید کے قیام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شہادت، دینِ حق کی حفاظت ہے اور پاسداران ہمیشہ اس راہ میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
حجت الاسلام ایزدی نے حضرت خدیجہؑ کے یومِ وفات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ عقل و فہم، دین داری، خدا پرستی، وقار، حیا، عزت اور آزادی کی علامت تھیں۔
انہوں نے ہفتۂ منابعِ طبیعی (قدرتی وسائل کی حفاظت) کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ درخت لگانے اور قدرتی وسائل کی حفاظت پر خاص توجہ دینی چاہیے، کیونکہ رہبر معظم بھی اس حوالے سے تاکید کر چکے ہیں۔
آخر میں امام جمعہ نے سادہ افطاریوں کے اہتمام پر زور دیا اور کہا کہ مساجد میں افطار کی سادہ تقریبات منعقد کرنا بہت زیادہ ثواب کا باعث ہے۔









آپ کا تبصرہ