۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سیدجلال حسینی

حوزہ / مدرسہ علمیہ کامیاران کے سرپرست نے کہا: اسلامی معاشرے اور دیگر معاشروں میں موجود مشکلات اور بہت سے فتنوں کی جڑ دنیا کی محبت ہے جو اکثر لوگوں کو اپنا اسیر بنا لیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ کامیاران کے سرپرست حجۃ الاسلام سید جلال حسینی نے یوم شہادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے مدرسہ علمیہ کامیاران کے طلباء کے درمیان منعقدہ مراسم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں سیرۂ رضوی علیہ السلام کو بطور نمونہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

مدرسہ علمیہ کامیاران کے سرپرست نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ "مسلمانوں اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لیے ہی جنت میں سب سے بلند مقام ہے، یہ وہ مقام ہے جو ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنے کردار و اعمال سے ہم اہل بیت (ع) کی مدد کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا: عزاداری اور دینی و مذہبی مجالس امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خوشنودی کا باعث ہیں۔ آخرت میں انسان کی قدر و منزلت خدا کے دین کی مدد کے معیار سے جانچی جائے گی۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: اسلامی معاشرے اور دیگر معاشروں میں موجود مشکلات اور بہت سے فتنوں کی جڑ دنیا کی محبت ہے جو اکثر لوگوں کو اپنا اسیر بنا لیتی ہے۔

مدرسہ علمیہ کامیاران کے سرپرست نے کہا: بدقسمتی سے بعض افراد دشمن کی چالوں اور سازشوں کا شکار ہو کر ایسے الفاظ بول رہے ہیں جس سے نظامِ اسلامی کے دشمن خوش ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا: حکام کو بھی چاہئے کہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو عوام کی خدمت کرنے والا سمجھیں۔ ہمیں ملک و قوم کی خدمت میں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ انقلابِ اسلامی کے آغاز سے لے کر آج تک 17 ہزار سے زیادہ ایرانی مسلمان دہشت گرد گروہوں اور کرائے کے قاتلوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔

حجۃ الاسلام حسینی نے کہا: جمہوری اسلامی ایران سخت ترین اقتصادی اور سیاسی دباؤ میں ہے، اس کے باوجود ہم نے اب تک دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، جو قابل احترام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .