۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام حمید علی بخشی

حوزہ / شہر تاکستان میں مدرسہ علمیہ کے مدیر نے کہا: دشمن پر فتح حاصل کرنے کے راستوں میں سے ایک رستہ دشمن شناسی ہے کیونکہ بعض دشمن حیلہ و مکاری کے ذریعہ اپنے آپ کو دوست ظاہر کرتے ہیں۔ اس لئے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام حمید علی بخشی نے شہر تاکستان کے مدرسہ علمیہ شہید مصطفی خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) میں اس مدرسہ کے اساتذہ اور طلبہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمن پر فتح حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم خدا سے تمسک رکھیں اور آپس میں متحد رہیں۔

انہوں نے مزید کہا: خداوندعالم نے ہمیں انقلاب اسلامی کی نعمت عطا کی ہے کہ ہماری زندگی گذشتہ نسلوں سے مختلف ہو۔

حوزہ علمیہ قزوین کے استاد نے کہا: خدا وند عالم نے ہمارے مجاہدین کو تمام محاذوں اور شام وعراق میں اہلبیت علیھم السّلام کے ناموں کا دفاع کرنے میں کامیابیاں اور کامرانیاں عطا کی ہیں اور گروہ داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین علی بخشی نے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا : دشمن پر فتح حاصل کرنے کے راستوں میں سے ایک رستہ دشمن شناسی ہے کیونکہ بعض دشمن حیلہ و مکاری کے ذریعہ اپنے آپ کو دوست ظاہر کرتے ہیں۔ اس لئے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

شہر تاکستان میں مدرسہ علمیہ کے مدیر نے آخر میں عالمی استکبار کی طرف سے مظلوم افغانیوں کے قتل عام کے حالیہ اقدمات کی شدید مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .