۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
حجت الاسلام حمید حسن زاده

حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین حسن زادہ نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطابات اوربیانات میں متعدد بار دشمن کا تعارف کرایا ہے۔ ہمیں اپنے اصلی دشمن سےغافل نہیں ہونا چاہیے اور اس امر میں سب کا آئیڈیل شہید مدرس رحمتہ اللہ علیہ ہونے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر میاندوآب کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید حسن زادہ نے اس شہر میں موجود مصلیٰ امام خمینی (رہ) میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رضا کار فورس خدا کا خاص لشکر ہے۔ جس وقت بھی انقلاب اور نظام پر مشکل آئی یہ فورسز میدان عمل میں آ گئیں۔

انہوں نے مزید کہا: حکام کو اس رضا کار فورسز میں کام کرنے والے جوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہیے۔ یہ جوان کمترین اجرت پر زیادہ کام کرتے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان مخلص جوانوں پر دوسروں کو ترجیح دی جائے۔

شہر میاندوآب کے امام جمعہ نے کہا: شہید مدرس رحمتہ اللہ علیہ نے عالمی استعمار کی سیاست اور ظلم و استبداد کا تن تنہا مقابلہ کیا۔ وہ ہمیشہ لوگوں میں اٹھتے بیٹھتے تھے، پارلیمنٹ میں اپنی مصروفیات کے ساتھ ساتھ وہ لوگوں کی خدمت بھی کیا کرتے، دوست اور دشمن کو پہچانتے تھے اور وہ حقیقی معنوں میں استعمار کی سازشوں کا مقابلہ کرنے والے انسان تھے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین حسن زادہ نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد بار اپنے خطابات اوربیانات میں دشمن کا تعارف کرایا ہے۔ ہمیں اپنے اصلی دشمن سے غافل نہیں ہونا چاہیے اور اس مسئلہ میں سب کا آئیڈیل شہید مدرس رحمۃ اللہ علیہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: شہید مدرس رحمتہ اللہ علیہ کا خواب ملک کا استقلال اور آزادی تھی۔ وہ انتہائی سادہ زندگی بسر کیا کرتے تھے، وہ عملی طور پر زبردست انقلابی تھے، وہ نیک اور صالح افراد کی حمایت کرتے تھے، وہ دھمکیوں سے مرعوب ہوکر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹتے تھے اور اپنے دین کو دوسروں کی دنیا کے بدلے میں نہیں بھیجتے تھے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ آج کل ایسے افراد کی کمی نہیں ہے کہ جو بہت جلد دشمن کے فریب میں آ جاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .