حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں انتشار پھیلانے اور غیر قانونی اجتماع کے لیے لوگوں کو دعوت دینے والے ایک منظم نیٹ ورک کے کارکنوں کی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
اس 50 رکنی نیٹ ورک کے کارکن، سائبر اسپیس میں کام کرتے ہوئے، لوگوں کو فسادات پر اکسانے کے لیے حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے تھے اور کتابچے پرنٹ کر کے لوگوں میں تقسیم کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ قم المقدسہ میں حالیہ فسادات کے مجرمین کی گرفتاریاں جاری و ساری ہیں اور حکومت کی جانب سے ملزمین کے ساتھ سخت سے سخت رویہ کی ہدایت دی جا چکی ہے۔