۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عصر حاظر پر تعلیمات امام حسین (ع) کا اثر، ماسکو میں یوم حسین (ع) کانفرنس

حوزہ/ مقررین نے امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات، طرز زندگی، اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی کو گزرنا پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماسکو/ التوفیووا اسلامک سینٹر ماسکو میں میں اردو اور روسی زبان میں دوسری امام حسین علیہ السلام کانفرنس منقعد ہوئی، جس میں پاکستان، ایران، روس اور آذربائیجان کے مندوبین نے شرکت کی۔

اس سال اس کانفرنس کا موضوع "عصر حاضر پر تعلیمات امام حسین علیہ السلام کا اثر تھا"۔ مقررین نے امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات، طرز زندگی، اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی کو گزرنا پر زور دیا۔

اس کانفرنس میں شرکاء نے مذہبی جوش جذبے سے شرکت کی اور بارگاہ امام عالی مقام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اسٹیج سیکرٹری کی فرائض سید علی کامران زیدی نے بخوبی انجام دئیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .