۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
میتا

حوزہ/ روس کے محکمہ انصاف نے فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "میٹا پلیٹ فارمز" کو انتہا پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت انصاف نے فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "میٹا پلیٹ فارمز" کو اپنی انتہا پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے روسی کاروباری اخبار Kommersant کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ملکی عدالت نے اس سال کے شروع میں فیصلہ کیا تھا کہ میٹا کمپنی شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماسکو نے مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کریک ڈاؤن کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ماسکو میں عدالت کے جج نے روس میں ممنوعہ معلومات کو نہ ہٹانے پر گوگل کمپنی کو 7.2 بلین روبل ($98.4 ملین ڈالر) کا جرمانہ کیا تھا۔

ماسکو وقتاً فوقتاً بڑی ٹیک کمپنیوں کو ممنوعہ مواد کو ہٹانے سے انکار جیسے جرائم پر جرمانہ کرتا رہا ہے اور انہیں روس میں دفاتر کھولنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .