۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
روس کی مسلم کونسل کے سربراہ کی ایرانی صدر سے ملاقات

حوزہ/ ملاقات کے دوران ،آیت اللہ رئیسی نے روس کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور خاص طور پر ثقافتی تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا اور عین الدین نے بھی ایرانی صدر کو ماسکو گرینڈ مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روس کی مسلم کونسل کے سربراہ "راویل عین الدین" نے جمعرات کی صبح کو ماسکو میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی رہائیش گاہ میں حاضر ہوکر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران ،آیت اللہ رئیسی نے روس کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور خاص طور پر ثقافتی تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا اور عین الدین نے بھی ایرانی صدر کو ماسکو گرینڈ مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے 19 جنوری کو ایک اعلی سطحی سیاسی، اقتصادی وفد کی سربراہی میں روس کے دورہ پر ہیں،انہوں نے دورہ ماسکو کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی اور دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .