حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے بروز منگل ایران کے دورے پر آئے ہوئے ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جئے شنکر کے ساتھ ایک ملاقات کی۔
ہندوستانی وزیر خارجہ روس کا دورہ کرنے سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ تہران میں ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے غیر متوقع طور پر تہران کے دورے اور اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی سے ملاقات کے بعد ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ کچھ گھنٹوں کے لئے تہران میں قیام کریں گے اور محمدجواد ظریف سےتبادلہ خیال کے بعد شنگھائی تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے لئے ماسکو روانہ ہوں گے۔