۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسرائیلی وزیر خارجہ کا بحرین کا پہلا سرکاری دورہ

حوزہ/ اسرائیلی وزیر خارجہ نے بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلی بار سرکاری دورہ کیا ہے۔شیعہ تنظیم ال وفاق کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ حسین ا ل دیہہ کا کہنا تھا کہ ہم بحرین میں اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کوبحرینی عوام کی جانب سے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مناما/ اسرائیلی وزیر خارجہ نے بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلی بار سرکاری دورہ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بحرین نے گزشتہ سال اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے بحرین کے شاہ حماد ال خلیفہ کے ساتھ  بحرین میں اسرائیل کے پہلے سفارت خانے کا افتتاح بھی کیا۔

گزشتہ سال اسرائیل کا دورہ کرنے والے بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشد الثانی نے مناما ہوائی اڈے پر اپنے اسرائیلی ہم منصب کا استقبال کیا، بعد ازاں اسرائیلی وزیر خارجہ نے شاہ حماد سے ملاقات کی جس میں معاشی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوطرفہ بات چیت میں دونوں ممالک نے ایران کو خطرہ قرار دیا۔ اسرائیلی اور بحرینی وزیر دفاع نے اسپتال، پانی اور بجلی کے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے پر مناما کی سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شیعہ تنظیم ال وفاق کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ حسین ا ل دیہہ کا کہنا تھا کہ ہم بحرین میں اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کوبحرینی عوام کی جانب سے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .