حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپید منگل کے روزعرب امارات کے سفر پر روانہ ہوا تھا اور بدھ کے روز دبئی میں قونصل خانے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ افتتاحی تقریب کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں ہی موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق،ابو ظہبی میں نئے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ صلح و آشتی چاہتا ہے۔
غاصب صہیونی وزیر نے خطے میں اسرائیل کے قبضے کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کہیں نہیں جائیں گے۔ایشیائی ممالک ہمارا گھر ہے۔ہم جہاں ہیں وہیں رہیں گے اور ہم خطے کے تمام ممالک سے اس مسئلے کو قانونی طور پر قبول کرنے اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے گفت و شنید کی دعوت دیتے ہیں۔
وہ منگل کے روز ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانہ اور دبئی میں قونصل خانے کے قیام کے لئے روانہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ جون کے آغاز میں ہی اپنے سفارت خانے کا تل ابیب میں باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔
امارات نے ٹرمپ کی سربراہی میں ستمبر 2020ء میں قدس شریف اور فلسطینیوں کی امنگوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو رسمی طور پر معمول پر لایا تھا۔