بدھ 4 جون 2025 - 18:41
ایران کی مدد سے لاپتہ ہندوستانی شہری بسلامت برآمد، نئی دہلی کا تہران سے اظہار تشکر

حوزہ/ ایران میں لاپتہ ہونے والے تین ہندوستانی شہری بسلامت برآمد ہو گئے ہیں، جس پر نئی دہلی میں ہندوستانی سفارتخانے نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے درمیان "حقیقی دوستی" کی علامت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں لاپتہ ہونے والے تین ہندوستانی شہری بسلامت برآمد ہو گئے ہیں، جس پر نئی دہلی میں ہندوستانی سفارتخانے نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے درمیان "حقیقی دوستی" کی علامت قرار دیا ہے۔

ہندوستانی سفارتخانے نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ "ہوشانپریت سنگھ، جسپال سنگھ اور امرتپال سنگھ" نامی تین ہندوستانی شہری، جن کے بارے میں ۲۸ مئی کو لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، بحفاظت تلاش کر لیے گئے ہیں اور اب وہ سفارتخانے کی تحویل میں ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تینوں شہری یکم مئی کو ایران پہنچے تھے اور دارالحکومت تہران میں پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہندوستانی سفارتخانے نے ایرانی حکام سے فوری رابطہ کیا اور متعلقہ اداروں نے ان کی تلاش کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے قونصلر امور اور عدلیہ کے اداروں نے اس سلسلے میں مؤثر تعاون کیا، جس پر ہندوستانی سفارتخانے نے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "آپ کی مدد اس دوستی کی عکاس ہے جو ہمارے دو عظیم اقوام کے درمیان موجود ہے۔"

واضح رہے کہ ۲۹ مئی کو ایران میں ہندوستانی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ تینوں لاپتہ شہریوں کا معاملہ وزارت خارجہ کے قونصلر شعبے اور عدالتی حکام کی مدد سے زیرِ پیگیری ہے۔

اب یہ تینوں افراد ہندوستانی سفارتخانے کی نگرانی میں ہیں اور ان کی وطن واپسی کے انتظامات جاری ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha