۲۱ آبان ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 11, 2024
ایس جے شنکر

حوزہ/ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی شرکت سے تہران میں دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر اور ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف نے اس اجلاس میں اہم دوطرفہ معاملات اور علاقائی و عالمی مسائل پر بھی بات چیت  کی ۔اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا انیسواں اجلاس دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف وزارت خانوں، سیاسی ، اقتصادی، تجارتی ، بینکاری ، ٹرانسپورٹ اور شیپنگ کے محکموں  کے نمائندوں نے شرکت کی - ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کی صبح تہران پہنچے تھے - ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ اس سے قبل بھی انرجی ، افغانستان اور چند جانبہ علاقائی تعاون پر بات چیت کے لئے مشترکہ نشستیں منعقد کرچکے ہیں اور ہندوستانی وزیرخارجہ کے آج کے دورے کو بھی دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے دائرے میں ہی دیکھا جانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .