اتوار 30 نومبر 2025 - 16:59
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ لئو کا استنبول کی مشہور ’’نیلی مسجد‘‘ کا تاریخی دورہ

حوزہ/ پاپ لئو نے بطور کیتھولک رہنما اپنے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ترکی کی معروف ’’نیلی مسجد‘‘ (بلو مسجد) کا دورہ کیا، جہاں مسجد کے منتظمین نے انہیں عبادت گاہ کے مختلف حصوں کا تعارف کرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاپ لئو نے بطور کیتھولک رہنما اپنے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ترکی کی معروف ’’نیلی مسجد‘‘ (بلو مسجد) کا دورہ کیا، جہاں مسجد کے منتظمین نے انہیں عبادت گاہ کے مختلف حصوں کا تعارف کرایا۔

ترکی میں پاپ کے استقبال کے لیے ایک خصوصی وفد پہلے سے موجود تھا جس نے مسجد کے اطراف اور اس کے نمایاں حصوں کی رہنمائی کی۔ اس دوران انہیں محراب کا بھی معائنہ کرایا گیا، جہاں متولیِ مسجد نے پاپ کو بتایا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں امامِ جماعت نماز کی امامت کرتے ہیں، اور جو دیوار پر نشان بنا ہوا ہے وہ اس قبلہ کی سمت اشارہ کرتا ہے جس کی جانب مسلمان رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔

مسجد کے مؤذن، جناب تونجا، جو وفدِ استقبال کا حصہ تھے، انہوں نے صحافیوں کو بتایا: "ہم نے محراب کے بارے میں پاپ کو وضاحت پیش کی، جس کے بعد پاپ نے ہم سے چند سوالات بھی کیے۔"

پاپ لئو، جو امریکی النسل ہیں، نے یہ دورہ مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کا پیغام اجاگر کرنے کے مقصد سے کیا۔ یہ ان کی بطور سربراہِ کلیسا انتخاب کے بعد پہلا اہم بین المذاہب رابطہ بھی ہے۔

مسجد کی کمیٹی کے مطابق، 70 سالہ پاپ لئو نے مسجد کی تاریخ و فنِ تعمیر سے متعلق تمام توضیحات توجہ سے سنیں اور اس عبادت گاہ کو مقدس جانا اور اس کا احترام کیا جہاں مسلمان اللہ کی عبادت کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha