حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "ہم سب حسینی ہیں" کے عنوان سے انٹرنیشنل کانفرنس کا ۱۴ محرم مطابق ۱۳ اگست کو شیعہ سنی یونیٹی مومنٹ انڈیا کی جانب سے مسجد تھاؤزنڈ لائٹس چنئی میں انعقاد عمل میں آیا، اس کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
تصویری جھلکیاں : چنئی میں امام حسین (ع) پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
نصرت علی عون جنرل سکریٹری نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، اس کانفرنس میں نمائیندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور، وکیل آیۃ اللہ العظمی سیستانی حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی اور نمائندہ ولی فقیہ برای سریلنکا حجۃ الاسلام و المسلمین لافرمدنی کے علاوہ متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور عزاداری و وفاداری کے عنوان پر بھی روشنی ڈالی۔
نظامت کے فرائض جناب ناطق علی پوری نے انجام دی، اور تمام مکاتب فکر کے ذمہ داروں اور دانشوروں نے اس کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے "منم حسینیم"، ہم سب حسینی ہیں کا پیغام دیا اور شیعہ سنی مومنٹ انڈیا کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی۔
اس کے علاوہ اس موقع پر نوحہ خواں اور شعرا حضرات نے اپنے کلام کے ذریعہ نذرانہ عقیدت پیش کیا، کانفرنس میں لبیک یا حسینؑ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، اس کانفرنس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔