۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اجتماع طلاب سیستان -محکومیت اهانت به مقدسات

حوزہ / ایران کے شہر زاہدان میں قرآن کریم اور دینی مقدسات کی توہین کی مذمت اور ہفتہ دفاع مقدس کے احترام میں طلباء اور علماء کرام کا اجتماع منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر زاہدان میں قرآن کریم اور دینی مقدسات کی توہین کی مذمت اور ہفتہ دفاع مقدس کے احترام میں زاہدان کے طلباء اور علماء کا ایک پرجوش اجتماع حوزہ علمیہ امام جعفر صادق (ع) کے ہال میں منعقد ہوا۔

اس اجتماع میں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے حوزہ علمیہ کے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین رمضانی نے قرآن مجید کی توہین اور مساجد سمیت دینی مقدس مقامات کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی اور دشمنوں کی جانب سے باقاعدہ پلاننگ کے تحت ان مذمومانہ حرکتوں سے بیزاری کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا: ایرانی قوم دفاع مقدس کی اقدار کے فروغ اور اشاعت کے میدان میں ہمیشہ سرفہرت رہی ہے اور اس سلسلہ میں طلباء اور علماء کرام کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس تقریب میں دفاع مقدس کے سابقہ فوجیوں اور صوبے میں بے لوث خدمات انجام دینے والے علماء کرام کو شیلڈز پیش کئے جانے کے ساتھ ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

قرآن کریم اور دینی مقدسات کی توہین کی مذمت میں ایران کے طلباء اور علماء کرام  کا اجتماع

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .