۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حمله موشکی و پهپادی به مقر تروریست‌های تجزیه‌طلب

حوزہ/ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کی حمزہ سید الشہدا یونٹ نے علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ڈرون اور پوائنٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی گراؤنڈ فورس حمزہ سید الشہداء (ع) یونٹ نے عراق کے شمالی علاقوں میں ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے حمزہ سید الشہدا ہیڈ کوارٹر نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یہ کارروائی عراقی کردستان میں ان دہشت گردوں کی بساط لپیٹنے کے بارے میں مقامی حکام کو دیئے جانے والے انتباہ کے بعد کی گئی ہے۔

شمالی عراق میں کردستان کے علاقے میں ان دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے ٹھکانوں اور ان کی سرگرمیوں پر ایران کی جانب سے مقامی حکام کو بارہا انتباہ دیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے حمزہ سید الشہدا ہیڈ کوارٹر نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ان دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے اس حملے میں ان دہشت گردوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ اس سے قبل چوبیس ستمبر کو بھی ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمزہ سید الشہدا یونٹ نے عراقی کردستان میں ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .