۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/اختتامیه دومین دوره توانمندسازی روحانیون طرح هجرت، امین مدارس، روحانیون مستقر و امامان محله و جماعت مساجد کردستان

حوزہ / صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے علماء اور مبلغین کے لیے تین اہم نصیحتیں بیان کی ہیں۔ پہلی یہ کہ لوگوں سے اچھی طرح بات کرو اور خدانخواستہ ان کی تذلیل یا تمسخر نہ کرو، دوسری یہ کہ لوگوں کے سامنے اپنی زبان و کلام کی حفاظت کرو اور ایسے ہی ہر لفظ تمہارے منہ سے نہ نکلے اور تیسری صفت یہ ہے کہ تبلیغِ دین میں اضافی کلام سے گریز کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کردستان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالرضا پور ذہبی نے طرحِ ہجرت میں علماء کرام، پیش نماز حضرات اور ائمہ جماعت کے دوسرے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: محلے کے امام مسجد کے عنوان پر جو منصوبہ تجویز کیا گیا ہے وہ دراصل انقلاب اسلامی سے پہلے کا شروع ہونے والا کام ہے یعنی مسجد میں انجام پانے فعالیت ہی دراصل انقلاب کا باعث بنی۔

صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اس سوال کے جواب میں کہ "ایک مبلغ کو کیسے تبلیغ کرنی چاہیے؟، کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے علماء اور مبلغین کے لیے تین اہم نصیحتیں بیان کی ہیں۔ پہلی یہ کہ لوگوں سے اچھی طرح بات کرو اور خدانخواستہ ان کی تذلیل یا تمسخر نہ کرو، دوسری یہ کہ لوگوں کے سامنے اپنی زبان و کلام کی حفاظت کرو اورایسے ہی ہر لفظ تمہارے منہ سے نہ نکلے اور تیسری صفت یہ ہے کہ تبلیغِ دین میں اضافی کلام سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "عقلمند ترین وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ تحمل کرتے ہیں اور بدترین لوگ وہ ہیں جو لوگوں کی توہین کرتے ہیں"۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو ہمیشہ دوسروں سے محبت کرتے ہیں وہ لوگ سب سے زیادہ عقلمند ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پور ذہبی نے کہا: اپنے درست اور صحیح عمل سے آپ مخاطبین کو آسانی سے اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ مبلغینِ دین اپنے اعمال میں ہمیشہ محتاط رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .