۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خراسان جنوبی

حوزہ / ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: تبلیغِ دین کو علماء اور مبلغین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے چونکہ تبلیغ سب سے قیمتی اور ترجیحی کاموں میں سے شمار ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے علماء اور مبلغین سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا: ظلم و بربریت تاریخ میں موجود رہی ہے اور عصر حاضر میں بھی یہ سلسلہ مختلف انداز سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا: خداوند متعال جس نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا اس نے اس کی ہدایت کا بھی سامان کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ اپنے روزمرہ کے تمام مسائل کو تو سمجھتے ہیں لیکن دین کے معاملے میں ان کے پاس وہ مہارت اور عزم و ارادہ دیکھنے میں نہیں ملتا ہے۔

صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: آج تاریخ انسانیت کے تمام جرائم کا اصل مجرم خود انسان ہے چونکہ وہ ایک طرف اہل بیت علیہم السلام کے مقام کو درک نہیں کرتا اور دوسری طرف بنی مروان جیسوں کو دنیا پر حکومت کرنے کے لیے لے آتا ہے۔

آیت اللہ عبادی نے کہا: دوست اور دشمن، دنیا کے تمام آزاد لوگ، دنیا کے فہم و فراست رکھنے والے افراد امام علی علیہ السلام سے لے کر حضرت مہدی (عجل) تک کے سامنے عاجزی و انکساری کا اظہار کرتے ہیں لیکن بعض کج فکر افراد جب اس مسئلہ تک بات آتی ہے تو انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: تبلیغِ دین کو علماء اور مبلغین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے چونکہ تبلیغ سب سے قیمتی اور ترجیحی کاموں میں سے شمار ہوتی ہے۔ یہ تبلیغِ دین ہی ہے جس سے معاشرہ میں آگہی و شعور پیدا کیا جا سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .