۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
نمائندہ ولی فقیہ صوبہ کرمانشاہ آیت اللہ مصطفی علما

حوزہ / ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اگر مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے تو آج اسلامی دنیا کی یہ حالت نہ ہوتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مصطفی علماء نے آج شہر کرمانشاہ میں علوم قرآن کالج کے پرنسپل، کارکنان، اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان قرآن کریم کے حقائق اور اسرار الہی سے آشنا ہوتا ہے اور قرآنی علوم ہم سب کے لئے ہدایت اور پیشرفت کا ذریعہ ہیں۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: قرآنی فرامین خوشبخت زندگی بسر کرنے کے بہترین اصول ہیں۔ اگر مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے تو آج دنیائے اسلام کی یہ صورت حال نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا: قرآنی احکام کامیاب زندگی گزارنے کے بہترین اصول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام کے دشمن قرآنی تعلیمات کے اجراء سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور ان کی طرف سے کئے گئے قرآن کریم کی بے حرمتی کے اقدامات دنیا میں آسمانی کتاب سے لوگوں کی آشنائی کے باعث بنے ہیں۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: قرآن کریم انسان کی خوشبختی اور ترقی و کمال کے لئے لامتناہی کتاب ہے۔

 آیت اللہ علما نے آخر میں کہا: چونکہ قرآن کریم بشر کیلئے ہدایت کی کتاب ہے پس انسان کی شخصی اور اجتماعی زندگی میں قرآن کریم پر عمل کا مشاہدہ ہونا چاہیے اور قرآن کریم پر غوروفکر انتہائی عمیق ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .