۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
به برکت امام رضا(ع) جوانی در کرمانشاه از قصاص نجات پیدا کرد

حوزہ / ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے کہا: عشرہ کرامت اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے شہر کرمانشاہ میں ایک قاتل جو ان کو قصاص سے نجات مل گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کرمانشاہ میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین احمدی نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی میلاد کی برکت سے شہر کرمانشاہ میں ایک قاتل جوان کو "خون صلح" کے عنوان سے مرسوم ایک مثبت رسم میں قصاص سے نجات حاصل ہو گئی۔

انہوں نے اس رسم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: "خون صلح" نامی اس پسندیدہ قدیمی رسم میں قاتل شخص کو کفن پہنا کر اس کے ہاتھ باندھ دئے جاتے ہیں اور اسے قرآن کریم اور ایک خنجر کے ساتھ مقتول کے گھر کے دروازے پر لے جایا جاتا ہے۔ اگر مقتول کے ورثاء یا قرآن کریم اٹھا لیتے ہیں اور قاتل کے ہاتھ کھول دیتے ہیں یا خنجر اٹھا کر اسے قصاص کے طور پر قتل کر دیتے ہیں۔

ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا: اس بار کرمانشاہ کے جوان کو امام رضا علیہ السلام کی میلاد باسعادت کے دن کفن پہنا کر اور اس کے ہاتھ باندھ کر قرآن کریم اور خنجر کے ہمراہ مقتول کے گھر کے دروازے پر لے جایا گیا۔ مگر امام رضا علیہ السلام کی میلاد کے طفیل مقتول کے ورثاء نے قرآن کریم اٹھا لیا اور آیۂ کریمہ "وَ مَنْ أَحْیاها فَکَأَنَّما أَحْیَا اَلنّاسَ جَمِیعاً" پر عمل کرکے اس جو ان کو معاف کر دیا اور یوں امام رضا علیہ السلام کی میلاد کی برکت سے اس جوان کو قصاص سے نجات مل گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .