۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جامعه مدرسین حوزه علمیه قم

حوزہ / جامعہ مدرسین نے اپنے بیانیہ میں پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہوئے دردناک سانحہ کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خون اور جان کا تحفظ کریں اور انہیں دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑدیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ نے ایک بیانیہ صادر کرکے پاکستانی صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے دس مزدوروں کے انتہائی بے دردی سے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

جامعہ مدرسین کے اس بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے دس شیعہ مزدوروں کے بے دردی سے قتل کا واقعہ دکھ اور افسوس کا باعث ہے اس سے داعشی دہشت گردوں کے وحشی پن کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ جرائم پیشہ جاہل اور متعصب تکفیریوں کو عالمی استعمار کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے اور یہ دہشت گرد انہی کے اشاروں پر دہشت گردی کرتے ہیں اور بے گناہ انسانوں کو موت کی نیند سلا دیتے ہیں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اس حادثہ کے شہداء کے ورثاء سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام کو متنبہ کرتی ہے کہ مسلمانوں کے خون اور جان کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے۔

مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر ان سے شہداء کے خون کا قصاص لینا شہداء کے ورثاء کا مطالبہ ہے ۔ پاکستانی حکام کو بھی چاہئے کہ وہ شہداء کے ورثاء کے مطالبات پر توجہ دیں اور انہیں انصاف دلائیں ۔

خداوند عالم اس حادثے کے مظلوم شہداء کی مغفرت کرے اور ان پر رحمتیں نازل کرے اور شہداء کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سید ہاشم حسینی بوشہری

سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .