اتوار 27 اپریل 2025 - 14:30
شہید رجائی پورٹ حادثے پر جامعہ مدرسین کا تعزیتی پیغام اور اظہارِ ہمدردی

حوزہ/ شہید رجائی پورٹ بندرعباس میں شدید دھماکوں کے بعد، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید رجائی پورٹ بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکوں کے بعد، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے درج ذیل پیغام جاری کیا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شہید رجائی پورٹ بندر عباس میں پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں متعدد ہم وطنوں کی شہادت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے پر شدید رنج و افسوس ہوا۔ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شہداء کے لیے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

کاروباری مراکز، صنعتی اداروں، اور دیگر پیشوں میں سرگرم کارکنان اور محنت کش افراد جو کہ در حقیقت اس ملک کا سرمایہ ہیں، ان کی جان بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ اس حادثے کے تمام پہلوؤں پر توجہ دی جائے، ممکنہ بد انتظامیوں اور کوتاہیوں کا جائزہ لیا جائے اور ان کی اصلاح کی جائے، تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی قوانین کو پوری سنجیدگی سے نافذ کیا جا سکے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی امداد اور دیکھ بھال میں بھرپور کوشش کریں، اور حادثے کے بعد بھی ان کے حالات اور مطالبات کی پیگیری جاری رکھیں۔ ہم ان تمام امدادی کارکنوں اور مجاہدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو آگ بجھانے، مدد کرنے اور انتظامات میں شبانہ روز مصروف ہیں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha