حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے آج (اتوار) ایک بیان جاری کیا جس میں رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای، صدر جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان، حکومت، ملت ایران اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا گیا۔
مقاومت اسلامی لبنان نے اپنے بیان میں کہا:
"ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی باوقار و سربلند قوم سے اپنی گہری یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہداء کو اپنی رحمت واسعہ میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو شفائے کاملہ نصیب کرے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو ہر آفت و بلا سے محفوظ رکھے۔"
حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا:
"ہمیں کامل یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ایمان، استقامت اور فولادی عزم کے ساتھ اس دردناک سانحے پر قابو پائے گا اور ترقی، پائیداری اور امتِ اسلامی کے اہداف کی حمایت کے راستے پر اپنے بابرکت سفر کو جاری رکھے گا۔"









آپ کا تبصرہ