حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے شہید رجائی بندرگاہ بندرعباس میں دھماکے کے حادثے پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إلیه راجعون
انتہائی افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ بندر عباس میں پیش آنے والے اندوہناک اور غم انگیز حادثے کی خبر موصول ہوئی۔ یہ المناک سانحہ، جس میں ہمارے متعدد عزیز ہم وطن جاں بحق اور زخمی ہوئے، گہرے دکھ اور افسوس کا باعث بنا۔
میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں متاثرہ تمام خاندانوں بالخصوص بندر عباس کے شریف اور نجیب عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی رحمت اور مغفرتِ وسیع سے نوازے، پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ اور سلامتی نصیب فرمائے۔









آپ کا تبصرہ