اتوار 27 اپریل 2025 - 11:22
شہید رجائی پورٹ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی

حوزہ / صوبہ ہرمزگان گورنریٹ کے کرائسز مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے شہید رجائی پورٹ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 تک پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ ہرمزگان سے موصولہ رپورٹ میں، صوبہ ہرمزگان گورنریٹ کے کرائسز مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل مہرداد حسن زادہ نے آج صبح شہید رجائی پورٹ میں دھماکے اور آتش زدگی کے واقعے کے تقریباً 20 گھنٹے گزرنے کے بعد خبر دیتے ہوئے کہا: افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔

شہید رجائی پورٹ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی

انہوں نے کہا: 800 زخمیوں میں سے اب تک تقریباً دو تہائی افراد کو طبی مراکز سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے اور باقی زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

حسن زادہ نے مزید کہا: گزشتہ رات سے آج صبح تک فائر بریگیڈ کی آپریشن ٹیموں نے آگ بجھانے کے کام کو بہترین طریقے سے انجام دیا اور اس آپریشن میں ہمسایہ صوبوں کی لاجسٹک صلاحیتوں، سہولیات اور افرادی قوت سے بھی بھرپور استفادہ کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha