۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله محمدجواد فاضل لنکرانی

حوزہ/ پاکستان میں شیعوں کے قتل عام سے ہم سبھی شیعہ، مسلمانوں اور انسانیت کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ہمیں حکومت پاکستان کے سامنے اپنے سخت احتجاج کا اظہار کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے ممتاز عالم دین اور حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے ایک بیان میں کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آپ کے بیان کا مکمل اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم الحمد لله رب العالمین و صلی الله علی سیدنا محمد و آله الطاھرین

پاکستان میں شیعوں کے قتل عام سے ہم سبھی شیعہ، مسلمانوں اور انسانیت کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ہمیں حکومت پاکستان کے سامنے اپنے سخت احتجاج کا اظہار کرنا چاہئے، ہمیں ان بزدلانہ اقدامات پر مذمت کا اظہار کرنا ہوگا، ہمیں ان انتہائی دردناک حالت میں شہید ہونے والے عظیم شیعہ شہداء کے لواحقین کے غم میں اپنے آپ کو شریک قرار دینا چاہیے۔ دنیا کے ہر کونے میں شیعوں اور مسلمانوں سمیت کسی بھی بے گناہ انسان کا خون بہانا اسلام اور عقل کے نزدیک غیر قابل قبول ہے اور انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ کسی مؤمن کو ناحق قتل کرنا خدا کے غیض و غضب کا باعث ہوتا ہے۔

حکومت پاکستان ایسے واقعات کو رونما ہونے سے کیوں نہیں روکتی؟
حکومتوں کو ایسے عقلی، انسانیت اور آسمانی مذاہب کے منافی واقعات اور حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئے ، تمام انسانی مذاہب حتی کہ غیر الہی مذاہب بھی ایسے دردناک اور ناجائز طریقے کے قتل کو تسلیم نہیں کرتے۔
یقیناً شیعوں کو پوری تاریخ میں جبر و تشدد، ظلم اور قتل و غارت کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہ سلسلہ آخر تک رہے گا اور ہم جانتے ہیں کہ راہ حق میں ہمیشہ ہی سختیاں ہوتیں ہیں، لیکن آخر یہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو پوری طرح سے تحفظ فراہم کرے۔

طلاب حوزہ علمیہ اہل تشیع کی حیثیت سے، ہم اس سانحے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد ملزموں کو حراست میں لے کر قرار واقعی سزا دے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محمد جواد فاضل لنکرانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .