۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ حضور آیت الله تحریری در خبرگزاری حوزه

حوزہ/ ایرانی بزرگ عالم دین آیت اللہ محمد باقر تحریری ان شہادتوں اور قربانیوں سے مسلمانوں اور حکومتوں بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت پر کچھ فرائض عائد ہوتے ہیں،کہ اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ شہداء کے اہل خانہ کے غمزدہ دلوں کو سکون ملے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بزرگ عالم دین اور حوزہ علمیہ مروی تہران کے سربراہ آیت اللہ محمد باقر تحریری نے ایک پیغام میں،پاکستان کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

بسم الله القاصم الجبارین
انا لله و انا الیه راجعون

ایک بار پھر، صہیونیت اور عالمی استکبار کے مجرموں، وہابیت اورداعشی نجس دہشت گردوں کے توسط سے، کوئٹہ ، پاکستان میں اہل بیت عصمت و طہارت(ع) کے معزز عقیدت مند شیعوں کے سر کو مظلومیت کے ساتھ تن سے جدا کر کے امام زمان (عج) کے مبارک قلب،تمام مسلمانوں سمیت اہل تشیع اور حق پرستوں کو غمگین کردیا،یہ جنایت کاروں کا پہلا جرم نہیں ہے ، بلکہ عالم تشیع کے مظلوم اماموں کو بھی ان جنایت کاروں کے آقاؤں نے قتل کیا تھا،یہ جرائم طاغوت اور ان کے حامیوں کے توسط سے کئے جاتے ہیں،تاکہ حق،ولایت اور حاکمیت امام معصوم علیہ السلام کے حامیوں کو ختم کیا جا سکے۔

میں،اس المناک سانحے کے موقع پرامام زمان(عج) ،شہداء کے لواحقین، ائمہ کرام علیہم السلام کے پیروکاروں اور حق پرستوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ان شہادتوں اور قربانیوں سے مسلمانوں اور حکومتوں بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت پر کچھ فرائض عائد ہوتے ہیں،کہ اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ شہداء کے اہل خانہ کے غمزدہ دلوں کو سکون ملے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
محمدباقر تحریری
8جنوری 2021ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .