۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
دیدار رییس کمیته امداد قم با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ/ اس طرح کی حرکتیں مذہب مخالف سوچ اور ان لوگوں کی لاعلمی کا نتیجہ ہیں جو مظلوم لوگوں کو جھوٹے بہانے سے قتل کرنے کا جواز پیش کرتے ہیں اور متعدد بے گناہ خاندانوں کو سوگوار کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے ممتاز عالم دین اور حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد و مرجع تقلید حضرت آیت اللہ علوی گرگانی نے ایک بیان میں کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آیۃ اللہ علوی گرگانی کے پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے؛

باسمہ تعالی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے بولان میں متعدد شیعہ کان کنوں کے وحشیانہ قتل کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔

اس طرح کی حرکتیں مذہب مخالف سوچ اور ان لوگوں کی لاعلمی کا نتیجہ ہیں جو مظلوم لوگوں کو جھوٹے بہانے سے قتل کرنے کا جواز پیش کرتے ہیں اور متعدد بے گناہ خاندانوں کو سوگوار کرتے ہیں۔

میں اس دردناک سانحے پر شہداء کے ورثاء اور دیگر لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ اس طرح کے قتل کے مرتکب افراد اور اکسانے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جا سکے اور پاکستان میں اس طرح کی تحریکوں کی بنیادیں منہدم ہوجائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .