۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی

 حوزہ /شہنشاہیت کے خلاف ایران کے شہر قم کے لوگوں کے خونی قیام کی برسی کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی ٹی وی پر لائیو خطاب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای شہر قم کے غیور اور انقلابی لوگوں کے خونی قیام کی برسی کی مناسبت سے ٹی وی پر لائیو خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا یہ لائیو خطاب 8 جنوری بروز جمعہ دن 11 بجے(ایرانی وقت کے مطابق) ایران کے مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ہر سال اس دن حسینیہ امام خمینی(رہ) تہران میں ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کیا کرتے تھے لیکن اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے بغیر کسی مجمع(کراؤڈ) کے لائیو ٹی وی پر خطاب کریں گے۔اور ان کا یہ خطاب حضرت معصومہ(س)سے بھی زائرین کے لیے لائیو نشر کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .