حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد عادل مہدوی نے کہا کہ ۶ دن ہوگیۓ شہداء کویٹہ کے یتیم بچے، بیوه خواتین اور بوڑھے والدین میتیں لیکر سڑکوں پر پر امن طریقے سے بیٹھے ہیں اور حکومت سے جایز مطالبات کر رہے ہیں۔
ہمارے بزرگ علماء اور قایدین بھی پرامن طریقے سے وزیراعظم جناب عمران خان صاحب سے کوئٹہ جاکر ان یتیموں کے سرپر دست شفقت رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن ابھی تک ہر طرف بے حسی نظر آرہی ہے۔
اور جیسا کہ قاید وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے فرمایا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گیے تو پورا ملک جام کردیں گے۔
ہم بھی قاید وحدت کے اس حکم کے بعد سفارت پاکستان تہران کے آگے جاکر دھرنا دیکر بیٹھ جائیں گے طلاب پاکستان غیور ہیں اور جب تک شہداء کے لواحقین کے مطالبات منظور نہیں کر لیے جاتے اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔