دھرنا
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
غاصب اسرائیل شکست خوردہ ہے، اس کے بنیادی اہداف 7 ماہ میں بھی حاصل نہیں ہوسکے
حوزہ/ چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیو غزہ مہم کے زیر اہتمام ڈی چوک اسلام آباد پر دیئے گئے دھرنے میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کے صبر، استقامت اور بہادری کی وجہ سے دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایک وہ جو غزہ کے ساتھ ہیں اور دوسرے وقت کے نمرود و فرعون اور ظالم صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ہیں۔
-
جیکب آباد میں گستاخ اہلبیتؑ عبد الرحمن سلفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا
حوزہ/ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل نبی سے محبت اور مودت ایمان کا تقاضا ہے۔ یزید اور بنو امیہ کے پیروکار آل رسول کی شان میں گستاخی کرکے آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی شان و منزلت کو نہیں گھٹا سکتے ہیں البتہ وہ خود بے نقاب اور رسوا ہو رہے ہیں۔
-
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراؤں پر منظم احتجاج کریں گے، علامہ ہاشم موسوی
حوزہ/ ہزارہ برادری کے نامور عالم دین نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ کے ہزارہ کمیونٹی پر کوئی مشکل وقت آیا تو کراچی کے عوام ان کی حمایت اور مددمیں صف اول میں نظر آئے آج لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے اس دھرنے کی مومنین کوئٹہ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔حکومت سے مسنگ پرسن کی جلد از جلدبازیاب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
-
پاکستان؛ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی، اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ عقیل موسیٰ
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے، ہم اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
-
پاکستان؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام آج ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ محب وطن ہے جس نے ہمیشہ حسینیت کی راہ میں اور وطن سے محبت کے جرم میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے ہم نے اب تک ہزاروں شہیدوں کی لاشیں اٹھائی ہیں اور اپنے عظیم شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں تدفین کیا ہے۔
-
حیدرآباد سندھ میں شہدائے مچھ کے اور انکے تمام لواحقین سے اظہار ہمدردی:
ہمارا مقصد شیعہ و سنی کا نہیں بلکہ انسانیت کی ذات کے ساتھ ظلم و بربریت کی بات ہے، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری
حوزہ/ پاکستان کی طرح صوبہء سندھ کے مرکزی شہر حیدرآباد سندھ میں علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی جانب سے شہدائے مچھ کے اور انکے تمام لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے نیشنل ہائے وے پر دو روزہ دھرنا تک دھرنا جاری رہا۔
-
سانحہ مچھ، حکومت پاکستان اور شہداء کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات:
کوئٹہ؛ شیعہ ہزارہ برادری اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ
حوزہ/ دھرنا منتظمین نے مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔ لواحقین شہداء کی تدفین پر رضا مند ہوگئے ہیں۔
-
بنو امیہ کی مخالفت میں بنی عباس کا ساتھ نہیں دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے سندھ کے وزیر اعلی ناصر شاہ شاہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہمارے ہزاروں لوگ قتل ہوئے ہیں۔
-
سانحہ مچھ؛ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سانحہ گیشتری مچھ کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے کل بروز جمعہ 8جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہونگے۔
-
قم المقدسہ؛ پاکستانی طلاب اپنے سفارت خانہ کے سامنے دھرنا کیلیے آماده رہیں، دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم
ہم بھی قاید وحدت کے اس حکم کے بعد سفارت پاکستان تہران کے آگے جاکر دھرنا دیکر بیٹھ جائیں گے طلاب پاکستان غیور ہیں اور جب تک شہداء کے لواحقین کے مطالبات منظور نہیں کر لیے جاتے اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
-
سانحہ مچھ؛ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ گیشتری میں لرزہ خیز واردات میں گیارہ معصوم بے گناہ محنت کشوں کو ہاتھ پاﺅں باندھ کر بیدردی سے قتل کرنا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔