۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ نشست شورای زکات کشور با آیت الله فاضل لنکرانی

حوزہ/ مرکز فقہی ائمہ اطہار کے سربراہ نے ماہ شعبان کے فضائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مناجات شعبانیہ انسان کی بلند پروازی کا باعث ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ فاضل لنکرانی نے اپنے درس خارج کے آغاز میں امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس مبارک دن کو روز پاسدار کا نام دیا گیا ہے چونکہ ہم سب اس ملک میں انقلاب اسلامی کے محافظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ماہ شعبان میں مناجات شعبانیہ پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اہل سیروسلوک شخص مناجات شعبانیہ سے غافل نہیں رہ سکتا۔ امام خمینی(رحمۃ اللہ علیہ) کہ جو عرفان میں بہت بلند مقام رکھتے تھے وہ بھی مناجات شعبانیہ پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ وہ دعا ہے کہ جسے امیرالمؤمنین (علیہ السلام) اور باقی ائمہ (علیہم السلام)  پڑھتے تھے۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: ہم سب کو بارگاہ خداوندی میں ان مناجات کو پڑھنے کی توفیق طلب کرنی چاہیے۔ کم ازکم ماہ شعبان میں اسے ہر روز پڑھنا چاہیے۔ اگرچہ ماہ شعبان کے علاوہ بھی اگر کوئی ان مناجات کو پڑھے تو اس کے بہت زیادہ آثار ہیں۔ کیونکہ ان مناجات میں ایسے مطالب اور معارف ہیں کہ جو کسی دوسری دعا میں نظر نہیں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہماری عمر کا ہر دن جو گزرتا ہے اس میں ہم اپنی ناتوانی اور خدا کی بزرگی کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔ یہ مناجات شعبانیہ کہ جن کے اول میں ہم خدا سے عرض کرتے ہیں «وَاسْمَعْ نِدائِی إِذا نادَیْتُکَ» اور پھر کہتے ہیں «إِلهی وَاجْعَلْنِی مِمَّنْ نادَیْتَهُ فَأَجابَکَ»۔

انسان کو ایک ایسے مقام تک پہنچنا چاہئے کہ خدا اسے پکارے، اس کا دامن تھام لے اور کہے: "بلند پرواز کر اور اس دنیا سے کٹ جا"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .