۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ

حوزہ / ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: انسان مقام و منصب اور دنیاوی اموال کے ساتھ قیامت میں مشصور نہیں ہوگا بلکہ قیامت کے دن انسان کے اعمال ہی اس کے کام آئیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مصطفی علماء نے شہر هرسین میں طلاب اور علماء کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے سورہ مبارکہ زمر کی آیت نمبر 11 "قُلْ إِنّی أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللّهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّینَ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ارشاد خداوندی ہے کہ کہہ دو بے شک میں مامور ہوں کہ خدا عبادت کروں اور اپنے دین کو اس کے لئے خاص کروں۔

انہوں نے کہا: انسان کو بلند درجات تک پہنچنے کے لئے سب سے پہلے زندگی کے تمام امور میں اپنی نیت میں خداوندعالم کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اخلاص کا معنی پوچھا گیا تو حضرت(ص) نے فرمایا: میں نے جبرائیل اور جبرائیل نے خدا سے پوچھا اور خدائے متعال نے فرمایا: اخلاص میرے رازوں میں سے ایک راز ہے کہ میں اسے اپنے محبوب دل میں رکھ دیتا ہوں۔

آیت اللہ علما نے کہا: درست نیت کے بعد اہم ترین چیز کہ خداوندعالم نے جس کا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے تقاضا کیا ہے وہ باطنی اخلاص ہے۔

انہوں نے کہا: ہر عمل میں جتنا اخلاص ہوگا اتنا ہی وہ عمل خدا کے نزدیک قیمتی ہو گا۔

 آیت اللہ علما نے کہا: بلند ترین مراتبِ اخلاص ان افراد سے متعلق ہوں گے جو صرف خدا کے لئے عمل انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا: جب عمل صرف خدا کے لئے انجام دیا جائے گا تو شیطان اس عمل کو انجام دینے والے کے نزدیک بھی نہیں جا سکے گا۔

انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب کوئی بندہ چالیس دن تک ایک عمل کو خلوص نیت سے خدا کے لئے انجام دے تو اس کے دل سے حکمت کے چشمے اس کی زبان پر جاری ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا: عبادت کی کثرت بھی اہم ہے لیکن اس سے زیادہ اہم عمل کی کیفیت اور اس میں اخلاص ہے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا:انسان مقام و منصب اور دنیاوی اموال کے ساتھ قیامت میں محشور نہیں ہوگا بلکہ انسان باطنی نیتوں اور اپنے اعمال کے ساتھ محشور ہوگا۔

انہوں نے آخر میں جوان طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیشہ اپنے آپ کو تذکر دیں اور ہر کام میں خدا کو حاضر و ناظر جانیں۔

یاد رہے کہ اس نشست کے بعد آیت اللہ علما نے شہر ہرسین میں خواہران اور برادران کے زیرتعمیر مدارس علمیہ کا وزٹ بھی کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .