۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
نماز جمعه

حوزہ / ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کا ایک خاص مقام ہے، جو دراصل خود امام علیہ السلام کی خدمت شمار ہوتی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی مشہد کے مطابق، صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران صفر کے آخری ایام میں لاکھوں زائرین کی حرم رضوی (ع) میں موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: میں ان تمام زحمت کرنے والے افراد اور آستان قدس رضوی کے خادمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان دنوں میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر زائرین امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی بہترین میزبانی کی۔

انہوں نے دیگر شہروں سے آنے والے خدمت گزاروں کا بھی ذکر کیا اور مزید کہا: دور و نزدیک کے شہروں سے آئے ہوئے عزیزوں نے زیارت کے اس مبارک راستے میں موکب قائم کیے اور امام رضا علیہ السلام کے مہمانوں کی میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی، یہ سب سے بڑی سعادت تھی کہ وہ زائر بھی ہوں اور امام رئوف کے خادم بھی۔

صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی کا ایک خاص مقام ہے جو دراصل خود امام کی خدمت کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "بزنتی" سے مروی ایک روایت میں امام رضا علیہ السلام کا اپنے مہمانوں کی خدمت اور ان کے خاص اہتمام کا ذکر ہوا ہے کہ "حضرت امام رضا علیہ السلام اپنے مہمانوں کے سلسلہ میں کافی حساس تھے اور وہ خود ان کی پزیرائی کیا کرتے تھے"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .