۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
جنرل محمد رضا نقدی

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے نائب کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ جیسا کہ کئی بار کہا گیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینے میں کوئی شک نہیں ہے، لیکن انتقام کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے مناسب وقت درکار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل محمد رضا نقدی نے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایران کے ردعمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ کئی بار کہا جا چکا ہے کہ انتقام یقینی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے، لیکن یہ بدلہ اچھے وقت پر لیا جانا چاہیے تاکہ مؤثر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصفہان کے کچھ دوستوں نے کہا کہ اس آپریشن کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ تو میں نے ان سے کہا کہ آپ مٹھائی تیار رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .