حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر خرم آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام بہروز شمسی فر نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غاصب اور ظالم صیہونی حکومت غزہ میں انتہائی بے رحم جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت اپنے ان ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے روز بروز دنیا کے آزاد منش لوگوں کے درمیان منفور ہوتی جا رہی ہے۔
حجت الاسلام شمسی فر نے مزید کہا: یہ ظالمانہ جرائم، جن میں بچوں، عورتوں اور غزہ کے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہر آزاد شخص کے دل کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا: دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد منش لوگوں کو ان وحشیانہ جرائم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے اور خاموش اور بے حس نہیں رہنا چاہیے۔
امام جمعہ خرم آباد نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ صیہونی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم اس صیہونی سرطانی غدہ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات منقطع کر دیں۔
انہوں نے مزید کہا: ان دنوں صیہونی حکومت ایران کے سخت جواب کے خوف سے پریشانی اور اضطراب میں ہے اور اسرائیل کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایران کا جواب یقیناً "وعدہ صادق" سے زیادہ شدید اور سخت ہو گا۔