۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
محمد عبدالحی مرسی

حوزہ / غزہ ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر مسلط جنگ کے آغاز سے اب تک، اسرائیلی فوج کی حملوں میں ان کے 83 کارکن شہید ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اطلاع رسانی مرکز کی ویب سائٹ سے نقل کردہ خبر میں کہا گیا ہے کہ غزہ ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے شمالی علاقے کے معاون محمد عبدالحی مرسی، جبالیا کے العلمی کیمپ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں دیگر تین افراد کے ساتھ شہید ہو گئے۔

اس ادارے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مرسی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

غزہ ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن نے مزید بتایا کہ غزہ پر جاری جنگ کے آغاز سے اب تک، ان کے 83 کارکن اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں۔

اس ادارے نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام شدید غذائی قلت اور بنیادی ضروریات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ صیہونی دشمن نے اپنے حملوں کا رخ جنوبی غزہ کی جانب مرکوز کیا ہے، حالانکہ یہ علاقہ مکمل طور پر خالی کرایا جا چکا ہے اور اسے حائل علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .