۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے 335 روزہ جنگ کے دوران شہداء کی تعداد 40ہزار878 اور زخمیوں کی تعداد 94ہزار454 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے 335 دن گزر چکے ہیں اور اس دوران 40ہزار878 افراد شہید اور 94ہزار454 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ 10 ہزار سے زائد افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ریسکیو فورسز شہداء کی لاشوں تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہی ہیں۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوئے۔

غزہ میں جنگ بتدریج اپنے ایک سال مکمل ہونے کو پہنچ رہی ہے جب کہ قابض صہیونی فوج کے فضائی اور توپ خانے کے حملے جاری ہیں اور بے گھر ہونے والے افراد کے گھر اور کیمپ ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

تاہم اردنی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل قاصد محمود کے مطابق غزہ کی مزاحمتی قوتوں کے پاس صہیونیوں کے حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسیع سہولیات اب بھی موجود ہیں۔

انہوں نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مزاحمت کار اب بھی قابض صہیونی فوج کو روکنے اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، غزہ کی مزاحمت نے زمین پر صہیونی دشمن کی آپریشنل صورت حال اور جنگی طریقوں کو سمجھنے میں کامیابی کے متعلق ہر وہ معلومات فراہم کراتا ہے جس کی انہیں ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .